کراچی: سندھ حکومت نے جعلی نمبر پلیٹ اورکالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔
جیو نیوز کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہواجس میں جعلی نمبر پلیٹ،کالے شیشوں والی گاڑیوں اور اسلحے کی نمائش کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری نے محکمہ داخلہ کو اس حوالے سے میڈیا میں آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں امن وامان کی بہتری کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرنگرانی محلے کی سطح پر کمیونٹی واچ گروپ بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اجلاس میں بات کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نےکہا کہ جعلی نمبرپلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور عوامی تحفظ یقینی بنانےکے لیے قانون نافذ کرنے والےتمام ادارے متحرک ہوں۔