9 مئی کیس: بانی پی ٹی آئی عدالت میں پیش، چالان کی نقول فراہم کر دی گئیں

راولپنڈی: 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں نامزد بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو چالان کی نقول فراہم کر دی گئیں۔

عمران خان کے خلاف تھانہ آر اے بازار میں درج 9 مئی کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کی جس دوران عمران خان اور ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل محمد فیصل ملک نے عدالت کو بتایا کہ تھانہ آر اے بازار میں درج مقدمے میں کل 125 ملزمان نامزد ہیں۔

عمران خان کے وکیل کے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت 102 ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کی جاچکی ہیں مگر شاہ محمود قریشی سمیت 23 ملزمان کو چالان کی نقول ابھی تک فراہم نہیں گئیں۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو جی ایچ کیو پر حملے کے خلاف مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں