گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے روس کے قومی دن کی مناسبت سے کراچی کے پریس کلب چوک پر روس کا پرچم لہرایا گیا۔
اس موقع پر گورنرسندھ نے روس کے قونصل جنرل کے ہمراہ پریس کلب چوک کا دورہ بھی کیا۔
بعد ازاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے روی قونصل خانے میں پیپلزیونٹی ڈے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔
روسی قومی دن کی تقریب میں آمد پر روس کے قونصل جنرل نے گورنر سندھ کا خیرمقدم کیا۔
تقریب کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے روس کے قونصل جنرل کے ہمراہ پیپلز یونٹی ڈے کا کیک بھی کاٹا۔