بالی وڈ کے سینئر اداکار اور سیاستدان متھن چکرورتی کی پہلی بیوی ہلینا لیوک 68 برس کی عمر میں امریکا میں انتقال کرگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متھن کے قریبی ذرائع کا بتانا ہے کہ اداکار کی سابقہ اہلیہ کافی عرصہ سے بیمار تھیں۔
متھن اور ہلینا کی شادی 1979 میں ہوئی اور صرف 4 ماہ بعد ہی ہلینا نے متھن چکرورتی کو طلاق دے دی تھی۔
ہلینا لیوک بالی وڈ سپر اسٹار امتیابھ بچن کی فلم مرد میں کام کی وجہ سے کافی معروف ہوئیں، اس فلم میں انہوں نے برطانوی ملکہ کا کردار ادا کیا تھا۔
اس کے علاوہ انہوں نے دو گلاب، آؤ پیار کریں اور بھائی آخر بھائی ہوتا ہے جیسی فلموں میں کام کیا۔
متھن چکرورتی نے ہلینا سے طلاق کے بعد اداکارہ یوگیتا بالی سے شادی کی تھی۔
ہلینا نے ایک پرانے انٹرویو میں متھن سے اپنی شادی کے بارے میں کہا تھا کہ کاش میری ان سے شادی نہ ہوئی ہوتی۔
ہلینا کے مطابق متھن نے ان سے شادی سے قبل ان کے ذہن میں یہ بٹھایا تھا کہ وہی ان کے لیے بہتر مرد ہیں اور میری بدقسمتی تھی کہ وہ میرے ذہن میں یہ بات راسخ کرنے میں کامیاب رہے تھے۔