اسلام آباد اور پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے پشاور، ایبٹ آباد، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ اور بونیر میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ مہمند، شبقدر اور اٹک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ گئی اور زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

زلزلے کے بعد لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا اور بعض مقامات پر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں