ملتان: گھر کی چھت پر کھڑا نوجوان نامعلوم سمت سے آنیوالی گولی لگنے سے جاں بحق

ملتان میں گھر کی چھت پر کھڑا نوجوان نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ واقعہ ملتان کے علاقے شاہ ٹاؤن میں گزشتہ رات 12 بجے پیش آیا۔

پولیس کے مطابق خدشہ ہےگھرکےقریب شادی کی تقریب میں ہونے والی ہوائی فائرنگ سے نوجوان کو گولی لگی، نوجوان کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں