مردان: ناکہ بندی کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق

مردان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ مردان کے علاقے تخت بائی میں پیش آیا جہاں اے ایس آئی نے ناکہ بندی کے دوران 2 موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد کو رکنے کا اشارہ کرنے پر ان کی جانب سے فائرنگ کردی گئی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں