کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے موسم کی تبدیلی کے دوران ائیرپورٹ کے رن وے پر طیاروں کے پھسلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
سی اے اے نے کراچی ائیرپورٹ کے رن وے نمبر 25 ایل پر لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے ہدایات جاری کی ہیں۔
ہدایت نامے کے مطابق رات کو رن وے 25 ایل شبنم سے گیلا ہونے کے سبب طیاروں کی پھسلن کا باعث بن سکتا ہے جس کی وجہ سے حادثات پیش آسکتے ہیں۔
سول ایوی ایشن کے ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام ائیر لائنز طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف میں لازمی احتیاط برتیں۔