’کچے میں پولیس اور ڈاکوؤں کا گٹھ جوڑ ہے‘ پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی کا دعویٰ

پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رکن ممتاز چانگ نے دعویٰ کیا ہے کہ کچے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان گٹھ جوڑ ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان گٹھ جوڑ کے ثبوت بھی موجود ہیں، حکومت ڈاکوؤں کے خلاف ایکشن نہیں چاہتی تو بتا دے۔

اپنے بیان میں ممتاز چانگ نے کہا کہ کچے میں 1 ہزار پولیس اہلکار ہیں لیکن چیک پوسٹ پر ایک بھی اہلکار نہیں، کرپشن کا بازار گرم ہے۔

انہوں نے تھا کہ کچھ لوگ محکمہ پولیس میں کالی بھیڑوں کو بچانا چاہتے ہیں۔ جو لوگ ڈاکوؤں کے ساتھ ہیں ان کی رپورٹس میرے علاوہ اینٹی کرپشن اور آئی بی کے پاس بھی موجود ہیں۔

پی پی پی ایم پی اے کا کہنا تھا کہ کہ میرے حلقے سے لوگ اغوا ہوئے اور 2 لوگوں کو زخمی کر دیا گیا، میری بھی بےعزتی ہے، کل کچھ نہ کیا گیا تو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں