گوجرانوالہ کی تین بڑی کمپنیوں کے ایکسپورٹ کے بند کنٹینرز میں کراچی ساؤتھ ایشین ٹرمنل ہر لاکھوں روپے کے مال کی چوری کا انکشاف

گوجرانوالہ کی تین بڑی کمپنیوں کے ایکسپورٹ کے بند کنٹینرز میں کراچی ساؤتھ ایشین ٹرمنل ہر لاکھوں روپے کے مال کی چوری کا انکشاف صنعتکاروں اور تاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی صدر چمبر آف کامرس رانا صدیق کا وزیر اعظم پاکستان سے واقع کی تحقیقات کا مطالبہ ۔۔۔۔۔

کراچی میں گوجرانوالہ سے ایکسپورٹ کے لئے جانے والے سیلڈ کنٹینرز سے لاکھوں روپے مالیت کا کاپر چوری ہونے لگا جس پر ایکسپورٹرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
سیالکوٹ سے انسپکشن اور کسٹم کلیئرنس کے بعد ایف بی آر کی لائسنس ہولڈر کمپنی ساؤتھ ایشین پورٹ ٹرمینل (Sapt) پر شپنگ کمپنی کی طرف سے کنٹینرز کارگو کئے گئے کمپنی کی انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور عملے کی ملی بھگت سے کنٹینرز کی سیلیں توڑ کر مال چوری کیا گیا جب کنٹینرز چائنہ پہنچے تو انکی کی سیلیں ٹوٹی ہوئی تھیں اور مال کے وزن میں بھی نمایاں کمی سامنے آئی جس پر ایکسپورٹرز کو سخت تشویش ہوئی ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ اس چوری کے واقعات کے باعث دنیا کے دیگر ممالک میں پاکستان کی ساکھ شدید متاثر ہو رہی ہے اور ایکسپورٹ آرڈرز کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا صدر چمبر رانا صدیق نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کروائی جائیں اور ایکسپورٹرز کا چوری ہونے والا مال برآمد کروایا جائے

گوجرانولہ سے ماہانہ کم وبیش کاپر ،ایلومنیم سمیت میٹلز اور دیگر مصنوعات کے 6 سو سے 7 سو کنٹینر ایکسپورٹ ہو رہے ہیں جو سیالکوٹ ڈرائی پورٹ سے انسپکشن اور کسٹم کلیئرنس کے بعد کنٹینرز بانڈڈ کارگو کراچی پہنچتے ہیں اور کچھ ڈائریکٹ کراچی سے انسپیکشن اور کسٹم کے بعد چائنہ اور دیگر ممالک میں بجھوائے جاتے ہیں اسکے بعد اس مال کو انسپکشن کے لئے بھی نہیں کھولا جاتا اور کنٹینرز کی حفاظت کی زمہ داری پورٹ ٹرمینل کی انتظامیہ پر ہوتی ہے لیکن اسکے باوجود کنٹینرز سے لاکھوں روپے مالیت کا کاپر چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس میں چمبر آف کامرس کے صدر رانا صدیق اور دیگر اراکین نے وزیراعظم شکایات سیل میں بھجوائے جانے والے لیٹر میں اس چوری کا انکشاف کیا اور وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے

اپنا تبصرہ بھیجیں