روہت شرما کے ہاں بیٹے کی ولادت

بھارتی کپتان روہت شرما اور ان کی اہلیہ ریتیکا ساجدے کے ہاں شادی کے 9 سال بعد پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

روہت شرما اور ریتیکا ساجدے کئی سالوں تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد 15 دسمبر 2015 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، کپتان روہت شرما اور ان کی اہلیہ ریتیکا ساجدے کے یہاں یہ دوسری اولاد کی پیدائش ہے، اس سے قبل اس جوڑے کی ایک 6 سالہ بیٹی سمیرا ہے۔

گزشتہ روز متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر روہت شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خبر سامنے آئی تھی جس کے بعد اب بھارتی میڈیا نے اس خبر کی تصدیق کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ روہت کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی صحیح تاریخ کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے لیکن جلد ہی جوڑے کی جانب سے بیٹے کی پیدائش سے متعلق باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔

واضح رہے کہ روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی بارڈر گواسکر ٹرافی ٹیسٹ کے لیے بھارتی ٹیم کیساتھ پرتھ کا سفر نہیں کیا تھا جس سے شائقین کے ذہنوں میں روہت کی کپتانی کو لے کر کئی سوالات اٹھ رہے تھے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 22 نومبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں