پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے خصوصی اسکواڈ تیار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے پی ٹی آئی پشاور کے اجلاس میں اسکواڈ کو جہادی قرار دیا تھا، اسکواڈ میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے 9 ہزار کارکنان شامل ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر مینا خان، معاون خصوصی سہیل آفریدی اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ خصوصی اسکواڈ مرکزی قافلے کے آگے ہو گا، اسکواڈ کو شیلنگ سے بچاؤ کا سامان دے دیا گیا ہے۔
معاون خصوصی کےپی سہیل آفریدی نے بتایا کہ جہادی اسکواڈ کا مطلب ہےکہ ہم ظلم پر آواز اٹھانےکو جہاد سجھتے ہیں، جان کی پرواہ کیے بغیر مظاہرے میں موجود رہیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 24 نومبر کو ہر حال میں اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے اور انہوں نے کہا کہ جو بھی احتجاج میں شریک نہیں ہو گا وہ پارٹی میں نہیں رہے گا۔
دوسری جانب چند روز قبل وزیراعلیٰ کے پی ہاؤس میں احتجاج کی تیاریوں کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس میں الجہاد الجہاد کے نعرے بھی لگائے گئے تھے۔