تحریک انصاف کے تین اراکین قومی اسمبلی کو پولیس نے حراست میں لے لیا

پاکستان تحریک انصاف کے تین اراکین اسمبلی کو پولیس نے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی عامر ڈوگر، زین قریشی اور معین ریاض کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تینوں رہنما احتجاج میں شرکت کے لیے اسلام آباد جا رہے تھے، تینوں ایم این ایز کو نقصان امن کے خطرے کے تحت نظر بند کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے بھی کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 300 کارکنوں کو حراست میں لیا تھا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کے لیے پنجاب اور کے پی سے مختلف قافلے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جنہیں روکنے کے لیے حکومت نے مختلف مقامات پر کنٹینر کھڑے کر دیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں