اداکارہ صحیفہ جبار انٹرنیٹ کی سست رفتاری پر ناراض، دلچسپ پوسٹ وائرل

پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ دنوں پاکستان میں سیاسی حالات کے سبب انٹرنیٹ سروس متاثر تھی، صحیفہ جبار نے بھی انٹرنیٹ نہ چلنے کی شکایت پر انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے انٹرنیٹ بیت الخلا میں نہ چلنے کا شکوہ کیا۔

اداکارہ کی اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں جب کہ کچھ صارفین نے صحیفہ جبار پر تنقید بھی کی۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ باتھ روم میں انٹرنیٹ نہیں چل رہا جس وجہ سے وہ کوئی کام نہیں کر پا رہیں، انہیں باتھ روم میں انٹرنیٹ چاہیے، وہ اس حوالے سے سنجیدہ ہیں اور یہ کہ باتھ روم میں انٹرنیٹ کا نہ چلنا انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے جسے حل ہونا چاہیے۔

صحیفہ جبار نے لکھا کہ ایک تو سردی کی وجہ سے پہلے ہی باتھ روم جانا عذاب ہوتا ہے، اوپر سے انٹرنیٹ بھی بند ہے جس وجہ سے ان کا کاروبار متاثر ہورہا ہے۔

اداکارہ و ماڈل نے لکھا کہ باتھ روم انسان کی آخری محفوظ پناہ گاہ ہوتی ہے لیکن اب کیا وہاں بھی انٹرنیٹ کی بندش کا عذاب برداشت کرنا پڑے گا؟ انہیں اگلے مرحلے میں باتھ روم میں بھی ایک وائی فائی راؤٹر لگوانا پڑے گا اور یہ کہ پاکستان میں بنیادی چیزوں کا مطالبہ کرو تو ’ارر 404‘ لکھا آتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں