امریکا میں اپنی نوعیت کا ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جس میں لوگوں کے ساتھ ساتھ برا رویہ اختیار کرنے پر 2 بکروں کو پولیس نے پکڑ لیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں 2 خوبصورت بکروں سے شہری پریشان ہوگئے۔
کینٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق واشنگٹن میں فرار ہونے والے بکروں کا ایک جوڑا شہر میں گھومنے اور پیدل چلنے والوں کا پیچھا کرکے انہیں پریشان کررہا تھا۔
اس حوالے سے کینٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بتایا کہ دو بکروں کو شہر کے شمال میں دیکھا گیا تھا اور انہیں عوام کے ساتھ برا رویہ اختیار کرنے پر پکڑ لیا گیا ہے۔
پولیس نے سوشل میڈیا پر یہ بھی بتایا کہ معلوم نہیں یہ بکرے کہاں سے آئے ہیں لیکن یہ دونوں بکرے عوام کا پیچھا کررہے تھے۔
پولیس نے مزاحیہ انداز میں یہ بھی لکھا کہ ہمیں غلط مت سمجھیں، یہ دونوں بکرے بہت پیارے ہیں لیکن لوگوں یا بکروں کے لیے دوسروں کا پیچھا کرنا ٹھیک نہیں ہے۔
پولیس نے اپنی پوسٹ کے آخر میں مذاقاً بتایا کہ بکروں پر ان کی حرکتوں کے لیے مقدمہ درج نہیں کیا گیا تاہم انہیں کنگ کاؤنٹی اینیمل شیلٹر میں رکھا گیا ہے جو ان کے مالکان کو تلاش کرے گا۔