دانیہ انور کے سُسر کون سے مشہور اداکار ہیں؟ اداکارہ کے انکشاف نے سب کو حیران کردیا

پاکستانی اداکارہ دانیہ انور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سپر اسٹار سینئر اداکار ندیم بیگ کی بہو ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں شرکت کی جس میں میزبان نے ان سے اجازت مانگ کر مداحوں کو بتایا کہ وہ لیجنڈری ندیم بیگ کی بہو ہیں۔

دانیہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی جس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

دانیہ انور نے بتایا کہ وہ ندیم بیگ کے بڑے بیٹے فرحان ندیم کی اہلیہ ہیں جب کہ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے اب پتہ چلا ہے کہ محبت ہوتی کیا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ دانیہ انور کی ندیم بیگ کے بیٹے فرحان بیگ سے یہ دوسری شادی ہے اور ان کی پہلے طلاق ہوچکی ہے۔

پہلے شوہر سے طلاق:
ایک پروگرام میں دانیہ نے بتایا تھا کہ سابق شوہر شادی سے پہلے منشیات کا عادی نہیں تھا لیکن پھر آہستہ آہستہ منشیات کا عادی ہوتا چلا گیا، نشے کے علاوہ وہ مجھے جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بنانے لگا۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ منشیات صرف ایک بہانہ ہے، نشے میں بھی انسان کے اندر سے وہی نکلتا ہے جو وہ حقیقت میں ہوتا ہے، میرے لیے اور بچوں کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہوگیا تھا، پھر گھر اور بچوں کی مکمل ذمہ داری بھی مجھ پر آگئی تھی کیونکہ پہلا شوہر کماتا بھی نہیں تھا اور جب اسے پیسوں کی ضرورت ہوتی وہ مار پیٹ شروع کر دیتا تھا۔

واضح رہے کہ دانیہ انور نامور پاکستانی اداکارہ ہیں جنہوں نے 2016 میں جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ‘ہیر’ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

دانیہ انور کے دیگر قابلِ ذکر ڈراموں میں فالتو لڑکی، کہاں تم چلے گئے، بدنصیب، بیچاری نادیہ، حبس، رسمِ دنیا، دھانی اور فتور شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں