ذہنی تناؤ کم کرنے کیلئے ہزار سے زائد گھروں میں گھسنے والا شخص گرفتار

جاپان میں ذہنی تناؤکم کرنے کے لیے ہزار سے زائد گھروں میں گھسنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

جاپانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے پیر کو ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش اس بات کا اعتراف بھی کیاہے کہ وہ اسٹریس یا ذہنی تناؤ کو کم کرنے کے لیے ایک ہزار سے زائد گھروں میں چوری چھپے داخل ہوا۔

جاپانی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے 37 سالہ شخص کو گھر میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کے شبے میں حراست میں لیا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ دوسروں کے گھروں میں چوری چھپے گُھسنا میرا شوق ہے اور میں یہ ایک ہزار سے زیادہ مرتبہ کرچکا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں