بہاولپور میں ایک گھر سے 5 افراد کی لاش یں برآمد

بہاولپور میں ایک گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق بہاولپور میں ششماہی نہر روڈ پر رہائشی کالونی کے ایک گھر سے 5 لاشیں ملی جن میں ایک خاتون اور بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ گھر سے ایک بچی بھی بے ہوش حالت میں ملی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ لاشوں کے قریب خون بھی موجود ہے، لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں