ابھیشیک ایشوریا کے درمیان طلاق کی زور پکڑتی افواہیں
واضح رہے کہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں دونوں شخصیات کی علیحدہ علیحدہ شرکت کے بعد سے دونوں میں ایک بار پھر طلاق کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔
ایشوریا نے حال ہی میں انسٹاگرام پر آرادھیا کی 13ویں سالگرہ کی تقریب کی تصاویر شیئر کی تھیں تاہم ان تصاویر میں بھی ابھیشیک موجود نہیں تھے۔
دوسری جانب ابھیشیک سے متعلق خبریں زیرِ گردش ہیں کہ وہ اداکارہ نمرت کور کے ساتھ رومانوی تعلقات میں ہیں جب کہ ایشوریا رائے سے ان کی علیحدگی ہو گئی ہے۔
بالی وڈ کے اسٹار کپل ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق کی زور پکڑتی افواہوں کے دوران دونوں اداکاروں کی ایک ساتھ ہنستے مسکراتے تصویر سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات ایشوریا ابھیشیک کو ممبئی کے ایک ہوٹل میں منعقدہ شادی کی تقریب میں ایک ساتھ ہنستے مسکراتے تصاویر لیتے دیکھا گیا۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ایشوریا نے اپنی والد ہ برندیا رائے اور شوہر ابھیشیک کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کی جس دوران لی گئی تصاویر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر بالی وڈ فلم پروڈیوسر انو رانجن کی جانب سے لی گئی تصاویر کو شیئر کیا گیا ہے جس میں ایشوریا کو سیاہ لباس میں کہیں ابھیشیک کے ساتھ کھڑے ہنستے مسکراتے تو کہیں والدہ اور دیگر اداکاروں کے ہمراہ دیکھا گیا۔
ایشوریا اور ابھیشیک کی ایک ساتھ یہ تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جس نے دونوں اداکاروں کے درمیان طلاق کی زور پکڑتی افواہوں کو کم کردیا ہے۔