چینی کی برآمد کی اجازت ملنے پر افغانستان کیلئے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ

اسلام آباد: چینی کی برآمد کی اجازت ملنے کے بعد افغانستان کے لیے برآمدات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں 42 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ نومبر 2024 میں سالانہ بنیاد پر افغانستان کے لیے برآمدات میں17 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

وزارت تجارت کے ذرائع کا بتانا ہے کہ جولائی تا نومبر افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 57 کروڑ 87 لاکھ ڈالرز رہیں جب کہ گزشتہ سال اسی مدت میں افغانستان کے لیے برآمدات 40 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز تھیں۔

ذرائع نے بتایا کہ نومبر 2024 میں افغانستان کےلیے پاکستانی برآمدات کا حجم 12کروڑ 85لاکھ ڈالرز رہا جو نومبر 2023 میں 11کروڑ ڈالرز تھا۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں سب سے زیادہ حصہ چینی کی برآمد کا ہے، جولائی تا نومبر 2024 میں افغانستان کے لیے چینی کی برآمدات میں 22.44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جولائی تا نومبر 2024 میں افغانستان کےلیے چینی کی برآمد 13 کروڑ 89 لاکھ ڈالرز رہی جو کہ گزشتہ سال اسی مدت میں 59 لاکھ ڈالرز تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں