دادو: زرعی زمین کے 3 سال پرانے تنازع کے تصفیے کیلئے جرگہ

دادو میں زرعی زمین کے 3 سال پرانے تنازعے پر جرگہ کرکے تصفیہ کروادیا گیا۔

تین سال تک جاری رہنے والے اس خونی تصادم میں پولیس اہلکار سمیت اب تک 12 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جرگہ عمائدین نے فریقین پر 5 کروڑ 44 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا، پہلی قسط 5 جنوری کو ادا کی جائے گی۔

جرگے نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ دونوں فریق جاں بحق پولیس اہلکار کے لواحقین کو 15، 15 لاکھ روپے ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں