پی ایس ایکس:کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان، 274 ارب روپے کے سودے طے ہوئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس کاروباری ہفتے کے آخری روز 7696 پوائنٹس اضافے سے 109053 پر بند ہوا، 100 انڈیکس 7556 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 109478 رہی جبکہ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 101921 رہی۔

ایک ہفتے میں 8.41 ارب شیئرز کے سودے طے ہوئے جن کی مالیت 274 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 970 ارب روپے بڑھ کر 13855 ارب روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں