ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2658 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار 484 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 31 ڈالر اضافے سے 2693 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں