جب کسی سوال کا جواب جاننا ہو، کچھ سیکھنا ہو یا مشکل کا سامنا ہو تو اکثر افراد ایک بار، دو بار یا سیکڑوں بار گوگل کا رخ کرتے ہیں۔
مگر 2024 میں پاکستانیوں نے کن سوالات کا جواب جاننے یا کیا سیکھنے کے لیے گوگل کا رخ کیا؟
اس کا جواب گوگل کی جانب سے 2024 کی مقبول ترین ٹرینڈنگ سرچز کی فہرست میں دیا گیا ہے۔
گوگل نے مجموعی طور پر 6 مختلف کیٹیگریز میں پاکستانیوں کی پسندیدہ سرچز کی فہرست جاری کی ہے۔
کرکٹ، ہاؤ ٹو، ریسیپی، موویز اور ڈرامہ، ٹیکنالوجی اور شخصیات ان کیٹیگریز میں شامل ہیں۔
اس کیٹیگری میں ہاؤ ٹو لکھ کر گوگل سے جن سوالات کے جواب حاصل کیے گئے یا مسائل حل کرنے کی کوشش کی گئی، وہ کافی دلچسپ ہیں۔
اس کیٹیگری میں سب سے زیادہ جس چیز کے بارے میں گوگل سے جاننے کے لیے رخ کیا گیا وہ فروری میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے ہے۔
پاکستانی شہریوں نے گوگل سے سب سے زیادہ جو سوال کیا وہ یہ تھا کہ پولنگ اسٹیشن کو کیسے چیک کریں (how to check polling station)۔
دوسرے نمبر پر جس سوال کا جواب جاننے کے لیے پاکستانیوں نے سب سے زیادہ گوگل کا رخ کیا وہ یہ تھا کہ دادی کی وفات سے قبل لاکھوں روپے کیسے کمائیں (how to make millions before grandma dies)۔
چھٹے نمبر پر جس چیز کو پاکستانیوں نے جاننے کی کوشش کی وہ یہ تھی کہ سرمایہ کاری کیے بغیر کیسے کمایا جائے (how to earn without investment)۔
اپنے 4 سالہ بچے کو کیسے چیزیں شیئر کرنے کی تعلیم دی جائے (how to teach my four year old to share)، یہ سوال اس فہرست میں 7 ویں نمبر پر ہے۔
جہاں تک 8 ویں سوال کی بات یہ ہے اس سے ایک عام مسئلے کی نشاندہی ہوتی ہے کہ جینز سے گھاس کے داغ کو کیسے ہٹایا جائے (how to get a grass stain out of jeans)۔
گھٹنوں میں انجری کے بعد دوبارہ ورزش کیسی شروع کی جائے (how to start working out again after knee injury)، یہ 9 واں مقبول ترین سوال رہا۔
آخر میں جو سوال موجود ہے اس کو دیکھ کر پاکستانیوں کی کرکٹ سے محبت کا اظہار ہوتا ہے۔
یہ سوال تھا کہ ورلڈ کپ لائیو کیسے دیکھا جائے (how to watch world cup live).
اب یہ سوال لوگ کیوں پوچھ رہے تھے اس کا علم نہیں۔
تیسرا سوال یہ تھا کہ ایک پرانی گاڑی کو کیسے خریدا جائے (how to buy a used car)۔
چوتھا سوال کافی دلچسپ ہے اور وہ یہ ہے کہ پھولوں کو زیادہ عرصے تک کیسے تازہ رکھا جائے (How to make flowers last longer)۔
اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو باغبانی سے کافی محبت ہے۔
5 ویں نمبر پر جس مسئلے کا حل جاننے کے لیے گوگل سے مدد طلب کی گئی اس سے عندیہ ملتا ہے کہ پاکستانی یوٹیوب پر کافی وقت گزارتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کمپیوٹر پر یوٹیوب ویڈیوز کو کیسے ڈاؤن لوڈ کیا جائے (how to download youtube videos in pc)۔