’آپ نہ آئےتو کھانے کی برائی کون کریگا‘ شادی کے منفرد کارڈ نے ہلچل مچادی

کارڈ میں مہمانوں کیلئے گائیڈ لائن بھی درج ہیں جس میں لکھا گیا ہے کہ ’برائے مہربانی اپنے بچوں کو سنبھالیں، شادی کا اسٹیج ان کا کھیل کا میدان نہیں، ریسیپشن میں آئیں تو پھوپھا پھوپھی جی سے مل کر جائیں ورنہ ان کا منہ گول گپے کی طرح پھول جائے گا، کھانا کھاکر جائیں، ایک شخص کے ریٹ صرف 2000 روپے پلیٹ ہیں۔

ان ہدایات میں مزید درج ہےکہ ’براہ مہربانی کوئی تحفہ نہیں، صرف گوگل پے یا نقد کیونکہ ہمیں پہلے ہی 7 ڈنر سیٹ اور 20 فوٹو فریمز مل چکے ہیں۔

عام طور پر شادی کا کارڈ مہمانوں کو دعوت دینے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن بھارت میں ہونے والی ایک شادی کیلئے مہمانوں کو بھیجے گئے کارڈ میں ان کی واضح بے عزتی بھی کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں سوشل میڈیا ایپ ایکس (ٹوئٹر) پر وائرل ہونے والے شادی کارڈ کی تصویر شیئر کی گئی ہے جس کا ٹیکسٹ یقیناً آپ کو بھی دنگ کر دے گا۔

دعوت نامے کی شروعات کچھ اس طرح کی گئی ہے ’ہماری شادی میں آپ کی موجودگی کی بہت ضرورت ہے کیونکہ ہماری شادی میں آپ نہ آئے تو کھانے کی برائی کون کرے گا۔

کارڈ میں دلہن کے نام کے بجائے’ شرما جی کی لڑکی‘ (پڑھائی میں تیز) اور ’ گوپال جی کا لڑکا‘( بی ٹیک کرکے دکان سنبھالتا ہوا) درج ہے۔

کارڈ میں شادی کی تاریخ 5 جنوری 2025 درج ہے، ساتھ ہی کارڈ پر یہ بھی واضح ہے کہ ٹنکو کے ایگزام بھی اسی دن ختم ہو رہے ہیں۔

وائرل کارڈ میں اگلا دعوت نامہ ریسیپشن کا ہے جس میں درج ہے کہ شادی ہوگئی، اب باری ہے بوا اور پھوپھاجی کے جھگڑے کی، شادی کا ہینگ اوور ابھی ختم نہیں ہوا ریسیپشن کا ڈرامہ دیکھنے ضرور آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں