لاہور ہائیکورٹ سے اقدام قتل کا ملزم ضمانت خارج ہونے پر فرار

لاہور ہائیکورٹ سے اقدام قتل کا ملزم ضمانت خارج ہونے پر فرار ہوگیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے جیسے ہی ملزم کی ضمانت خارج کی تو اس نے کمرہ عدالت سے دوڑ لگادی جس کے بعد مدعیان مقدمہ اور پولیس اہلکار ملزم کے پیچھے بھاگتے رہے۔

اس حوالے سے مدعیان مقدمہ نے پولیس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پولیس نے خود ملزم کو فرار کروایا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ سٹی وزیر آباد میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں