بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میں کرکٹ آسٹریلیا کو بڑے مالی نقصان کا خدشہ ہے۔
گابا میں تیسرے ٹیسٹ کا پہلا روز بارش کی نظر ہوگیا اور پہلے دن صرف 13.2 اوورز کا کھیل ہی ہوا تھا کہ بارش آگئی۔
آسٹریلیا نے بیٹنگ میں 28 رنز بنائے تھے، طوفانی بارش کی وجہ سے کھیل دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔
صرف 10 گیندیں کم کروانے پر کرکٹ آسٹریلیا کو 10 لاکھ ڈالرز کے نقصان کا اندیشہ ہے کیونکہ کھیل نہ ہونے پر کرکٹ آسٹریلیا کو شائقین کو پہلے دن کے تمام پیسے ری فنڈ کرنا ہوں گے۔
رولز کے مطابق 15 اوورز کا کھیل ہونے پر شائقین کو ری فنڈ نہیں کیا جاتا، اگر مزید 10 گیندیں کروانے کےبعد بارش آتی تو کرکٹ آسٹریلیا ری فنڈ سے بچ جاتا۔
پہلے دن 60 منٹ کے کھیل میں صرف 80 گیندوں کا کھیل ممکن ہوا تھا۔
تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئی تھیں اور گراؤنڈ میں 30145 افراد میچ دیکھنے آئے تھے۔