لاہور: پنجاب کے وزیر برائے پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے دعویٰ کیا ہےکہ سال 2023-24 میں ڈکیتی کی وارداتوں میں 29 فیصدکمی آئی ہے۔
ایک بیان میں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ سال 2023-24 کے دوران کچے میں آپریشن سے 88 شرپسند ہلاک اور 59 زخمی ہوئے جب کہ کچے کے علاقے سے 253 مجرمان کو گرفتار کیاگیا۔
مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ 2023-24 کے دوران کچے کےآپریشن میں مجموعی طور پر 27 سکیورٹی اہلکار شہیداور 36 اہلکار و افسران زخمی ہوئے جب کہ 23 دہشتگرد مارے گئے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سال 2023-24میں ڈکیتی کی وارداتوں میں 29 فیصدکمی آئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس نے 9 مئی کے روز ریاست پر حملہ کیا اس کو حساب اور جواب دینا پڑے گا، گنڈا پور کے گارڈز نے جو گولیاں چلائیں اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔