لاہور:گھریلو ملازمہ 20 لاکھ روپے اور 20 تولے سونا لے کر فرار

لاہور: تھانہ ڈیفنس بی کے علاقے میں گھریلو ملازمہ نے گھر کا صفایا کردیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے تھانہ ڈیفنس بی ہما نامی خاتون شہری ندیم ضیاء کے گھر میں کام کرتی تھی، وہ موقع پا کر گھرسے 20 لاکھ روپے اور 20 تولے سونے کے زیورات چوری کرکے فرار ہوگئی۔

پولیس نے مالک مکان کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمہ کی تلاش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں