پاکستان نے جنوبی افریقا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرکے دنیائے کرکٹ میں کونسی تاریخ رقم کردی؟

پاکستان جنوبی افریقا کو ون ڈے سیریز تین صفر سے ہرانے والی دنیا کی پہلی کرکٹ ٹیم بن گئی۔

جنوبی افریقا جس نے پہلی بار 1991 میں باضابطہ طور پر ون ڈے سیریز میں حصہ لیا تھا، اسے ہوم گراؤنڈ پر کبھی بھی ایسی ذلت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، ان کی پہلی ہوم سیریز 1992 میں بھارت کے خلاف ہوئی تھی۔

تاہم اب پاکستان وہ ٹیم بن گئی جس نے افریقی سرزمین پر پہلی بار جنوبی افریقا کو 3 صفر سے ایک روزہ میچز کی سیریز میں شکست دی، اس سے قبل یہ کارنامہ کسی ٹیم نے سرانجام نہیں دیا۔

جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں پہلے پاکستان نے بیٹنگ کی اور بارش کے سبب فی اننگز 47 اوورز تک محدود کیے جانے والے میچ میں 9وکٹ پر 309 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے اس ون ڈے سیریز میں دوسری سنچری بناتے ہوئے 101رنز اسکور کیے۔

جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم271 رنز پر آؤٹ ہوگئی، ہینرک کلاسن نے 81 رنز کی اننگز کھیلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں