ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ بڑھانے کیلئے جدید کیبل آج منسلک ہوگی

پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ بڑھانے کیلئے جدید کیبل آج منسلک ہوگی۔

ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ بڑھانے کے لیے جدید کیبل افریقا سے منسلک کرنے کے پروگرام کے تحت 45 ہزار کلومیٹر طویل انٹرنیٹ کیبل آج پاکستان سے منسلک ہوگی۔

آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیبل کی گنجائش 180 ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ ہے،اس سے سوشل میڈیا ایپس سمیت انٹرنیٹ کی اسپیڈ بڑھے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے اعتراف کیا تھا کہ ملک میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ اس طرح نہیں ہے جیسے ہونی چاہیے۔

انٹرنیٹ اسپیڈ میں کمی پر حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی نے حکومت پر چڑھائی کی تھی۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ ہنسی آرہی تھی کہ ایسی انٹرنیٹ اسپیڈ میں ڈیجیٹل نیشن بل لایا گیا، فائر وال سن سن کا کان پک گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں