نامور بھارتی گلوکار کی رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، خاتون جھلس گئی، حالت تشویشناک

بالی وڈ گلوکار شان کی رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس میں ایک خاتون کو تشویشناک حالت میں ریسکیو کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے باندرہ ویسٹ میں گلوکار شان کی رہائشی عمارت فارچیون انکلیو کی 7 ویں منزل پر آگ بھڑک اٹھی،گلوکار شان اس عمارت کے 11 ویں فلور پر رہائش پذیر ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ بھڑک اٹھنے کی وجوہات کی تصدیق نہیں کی جا سکی ہے تاہم وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ آگ بھڑکنے کے فوری بعد فائربریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا تاہم اس دوران 80 سالہ خاتون کو تشویشناک حالت میں ریسکیو کرتے ہوئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد گلوکار شان کا بیا ن بھی سامنے آیا جس میں ان کا کہنا ہے’ آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں مجھ سمیت اہل خانہ بھی محفوظ رہے، آگ 7ویں منزل پر لگی لیکن ہم نے 15 ویں منزل پر جاکر خود کو محفوظ کیا اور پھر ریسکیو کیے جانے کا انتظار کرتے رہے، میں اور اہلخانہ مکمل طور پر محفوظ ہیں‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں