جویریہ سعود کا حق مہر کتنا تھا؟ اداکارہ نے یادگار لمحے کی ویڈیو شیئر کردی

پاکستانی اداکارہ جویریہ سعود نےشادی کی 19 ویں سالگرہ پر اپنے نکاح کی ویڈیو شیئر کردی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جویریہ سعود نے شادی کی 19 ویں سالگرہ پر اپنے نکاح کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے ’ یادگار لمحہ‘ قرار دیا۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں قاضی کو جویریہ بنت جلیل کو 51 ہزار روپے حق مہر کے عوض سعود اشرف قاسمی سے نکاح کیلئے رضامندی لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب سعود کو بھی خوشگوار ماحول میں جویریہ سے نکاح کیلئے ہامی بھرتے دیکھا گیا۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں جویریہ کو اپنے نکاح کے روز ریڈ اینڈ پنک عروسی لباس میں گھونگھٹ ڈالے جبکہ سعود کو آف وائٹ شیروانی پر مہرون کلا زیب تن کیے جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ سعود اور جویریہ 2005 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، دونوں کی ایک بیٹی جنت اور بیٹا ابراہیم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں