ملٹری کورٹ نے سانحہ 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث مزید 60 مجرمان کو سزائیں سنا دیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سانحہ 9 مئی میں ملوث مزید مجرمان کو سزائیں سنائی گئی ہیں، مزید 60 مجرمان کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزائیں سنائیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس حملے میں ملوث حسان خان نیازی ولد حفیظ اللہ نیازی کو 10 سال قید بامشقت سزا سنائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ملٹری کورٹ نے 9 مئی جناح ہاؤس کیس میں 25 ملزمان کو سزائیں سنائی تھیں۔
ملٹری کورٹ کی جانب سے ملزمان کو سزاؤں پر یورپی یونین، امریکا اور برطانیہ کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف نے ملٹری کورٹ کی جانب سے ملزمان کو سزاؤں کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔