جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کےدرمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں کھیلا جارہا ہے جو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ ہے، جس میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی چوتھی وکٹ 56 رنز پر گرگئی ہے، قومی ٹیم کے اوپنر کپتان شان مسعود 17، صائم ایوب 14، بابر اعظم 4 اور سعود شکیل 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ ہم اس سیریز کو جیتنے پر فوکس کررہے ہیں۔
قومی کپتان شان مسعود نے کہا کہ کنڈیشنز سیمرز کے لیے فائدہ مند ہوں گی، ہم اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے پرجوش ہیں۔
پلیئنگ الیون:
پہلے ٹیسٹ میچ کی ٹیم میں کپتان شان مسعود ، صائم ایوب ، بابراعظم ، کامران غلام، محمد رضوان، سعود شکیل،سلمان آغا،عامرجمال، نسیم شاہ ،خرم شہزاداور محمدعباس شامل ہیں۔
واضح رہے کہ دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائےگا۔