سنچورین ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان کیخلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سنچورین میں جاری ہے جہاں میزبان ٹٰم بیٹنگ کررہی ہے۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے آج دوسرے دن کے کھیل کا آغاز 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز سے کردیا۔

کھیل کا پہلا روز:

کھیل کے پہلے روز جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے جواب میں پاکستان ٹیم 211 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستان کی ٹیم کی جانب سے پہلی اننگز میں کامران غلام نمایاں بیٹ رہے، ا نہوں نے 71 گیندوں کا سامنا کیا اور 8 چوکے ، 1 چھکے کی بدولت 54 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے پہلی وکٹ 36 رنز پر گری جب کپتان شان مسعود 17 رنز بنا چکے تھے، ان کے بعد نوجوان بیٹر صائم ایوب 40 کے مجموعی اسکور پر 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے مگر انہوں نے ٹیسٹ میچ میں اپنے 4000 رنز مکمل کرلیے، پاکستان ٹیم کو چوتھا نقصان 56 کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا جب سعود شکیل 14 رنز اسکور کئے۔

ان کے بعد کامران غلام 137 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے پھر محمد رضوان 142 کے مجموعی اسکور پر 27 رنز پر چلتے بنے، عامر جمال 28 رنز بنا کر 189 کے مجموعی اسکور پر بوش کی گیند پر بولڈ ہوگئے اور پھر اگلے ہی اوور میں پاکستان ٹیم کو سلمان علی آغا کی صورت میں نقصان اٹھانا پرا جو 18 رنز بنا سکے تھے۔

سلمان علی آغا کے بعد نسیم شاہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے اور پھر 211 کے مجموعی اسکور پر خرم شہزاد 11 رنز کر پولین کی جانب لوٹے، محمد عباس 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ڈین پیٹریسن نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کاربن بوش کے حصے میں 4 وکٹ آئی اور مارکو جانسن نے 1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستان ٹیم نے کھیل کے پہلے کے اختتام تک 22 اوورز کی بدولت 3 وکٹ حاصل کی، خرم شہزاد نے 2 اور ،محمد عباس نے 1 کھلاڑی کو میدان بدر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں