شہریار منور کی اہلیہ کے عروسی جوڑے کی قیمت کتنی؟ جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

دو روز قبل اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی رشتہ ازدواج میں بندھ چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شہریار منور اور ماہین صدیقی کی شادی کی رنگا رنگ تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر نے جہاں دھوم مچائی وہیں ماہرہ خان اور دیگر ستاروں کی سج دھج نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

اس موقع پر شہریار منور اور ان کی اہلیہ کا خوبصورت عروسی جوڑا بھی تقریب میں توجہ کا مرکز بنا رہا لیکن اس جوڑے کی قیمت جان کر آپ بھی یقیناً دنگ رہ جائیں گے۔

ماہین صدیقی نے اپنی بارات کے روز کوٹی کے ہمراہ گولڈن رنگ کا خوبصورت اور کامدار لہنگا چولی زیب تن کیا۔
دوسری جانب اداکار شہریار منور بھی اس موقع پر براؤن اور گولڈن کے امتزاج سے تیار کوٹ اور پینٹ میں جاذب نظر دکھائی دیے، شہریار منور کے کوٹ پر گولڈن رنگ کے دبکے کاکام سوٹ کی شان بڑھا رہا تھا۔

شہریار منور اور ماہین کے عروسی لباس پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کے تیار کردہ ہیں ۔

جیو اردو ویب کو دی گئی تفصیلات میں ماہین صدیقی کے عروسی لباس کی قیمت 60 لاکھ پاکستانی روپے بتائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں