لاہور میں فضائی آلودگی اور دھول مٹی سے نجات کا جدید طریقہ لاگو کرنے کا فیصلہ

لاہور میں فضائی آلودگی اور دھول مٹی سے نجات کے لیے جدید طریقہ لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 1500 تعمیراتی مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ کا نظام نصب کرنے کا حکم دیا ہے جس میں ‘سی اینڈ ڈبلیو’ اور ‘ایل ڈی اے’ کو فوری طور پر ‘واٹر اسپرنکل سسٹم’ لگانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

مریم نواز نے 15 جنوری تک قذافی اسٹیڈیم میں واٹر اسپرنکل سسٹم کی تنصیب کا حکم دیا ہے، ساتھ ہی سیمنٹ، مٹی اور دھول کو اڑنے سے روکنے کیلئے تعمیراتی مقامات کو سبز کپڑے سے ڈھانپنا لازمی قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 10 فروری کے بعد پانی کے چھڑکاؤ کے طریقہ کار پر عمل نہ کرنے پر مقدمہ درج ہوگا۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ‘واٹر اسپرنکلرز اور مسٹ’ سے اسموگ کے خاتمے میں تیزی آئے گی، ماحولیاتی بہتری کیلئے جدید مشینری اور طریقوں کا استعمال ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں