پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کا معاہدہ طے پاگیا۔
سعودی وزارت حج کے مطابق وفاقی وزیر چوہدری سالک اور سعودی وزیرحج ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے معاہدے پردستخط کیے جس کے تحت ایک لاکھ79 ہزار 210 پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے۔
سعودی وزارت حج کے مطابق پاکستانی عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
حج آسان اورآرام دہ بنانےکے لیے 20 ،25 دن کامختصرحج پروگرام متعارف کرایا گیا ہے، پاکستانی حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور نرخ بھی کم ہوں گے۔
عازمین کو مدینہ منورہ میں 4 سے 8 دن کے لیے رہائش کےانتخاب کی سہولت ہوگی، زائرین کو ایک بیگ ملےگا جس میں پاکستانی پرچم اور شناخت کے لیے کیوآرکوڈ ہوگا۔
سعودی وزارت حج کے مطابق خصوصی موبائل ایپ پرعازمین حج کو تمام معلومات دستیاب ہوں گی۔