میں ظاہر نہیں کرتی لیکن میرا اللہ سے تعلق بہت مضبوط ہے: وینا ملک

پاکستانی اداکارہ و ماڈل وینا ملک کا کہنا ہے کہ مجھے ٹرولنگ کے دوران کہا جاتا ہے کہ میں نے اسکرٹ پہن لی تو استغفار نہیں کر سکتی۔

وینا ملک حال ہی میں ایک نجی شو میں شریک ہوئیں جس دوران انھوں نے کئی سوالوں کے جوابات دیے۔

اپنی ڈریسنگ کے سبب خود پر ہونے والی تنقید کے جواب میں وینا ملک کا کہنا تھا کہ ’میں ظاہر نہیں کرتی لیکن میرا اللہ سے کنکشن بہت مضبوط ہے، مجھے ٹرول کیا جاتا ہے کہ آپ نے اسکرٹ پہن لی تو آپ اب استغفار نہیں کرسکتیں۔

وینا ملک نے بتایا کہ اس سب کے بعد میں نے اپنے مذہب کو پڑھا، قرآن پاک کو پڑھا، میں تمام نوجوانوں حتیٰ کہ ہر مذہب کے لوگوں سے بس یہی کہنا چاہوں گی کہ جو شخص ایک بار قرآن کو پڑھ لے اسے پتہ چل جاتا ہے کہ آپ نے زندگی کیسے گزارنی ہے، آپ کے ساتھ کوئی برا کرے تو آپ نے کیا کرنا ہے ‘۔

دوران شو وینا ملک نے اپنی زندگی میں آنے والے مسٹری مین شہریار سے متعلق بتایاکہ میں اور شہریار گزشتہ 4 ماہ سے بات کررہے ہیں لیکن شہریار کی مجھ سے محبت 15 سے16سال پرانی ہے وہ 30 سال کے ہیں۔

یاد رہے کہ وینا ملک نے 2013 میں بزنس مین اسد بشیر خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی جن سے ان کے 2 بچے بھی ہیں، البتہ یہ شادی 3 سال بعد ختم ہوگئی تھی جس کی وجہ وینا کی جانب سے ایک دوسرے سے مطابقت نہ ہونا بتائی گئی تھی۔

وینا ملک پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی کام کرچکی ہیں، 2010 میں وینا ملک بھارت گئی تھیں اور انہوں نے کئی سال بھارت میں ہی گزارے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں