شادی سے 4 دن پہلے باپ نے بیٹی کو پولیس کے سامنے گولی مار کر قتل کردیا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیئر میں باپ نے پسند کی شادی کی خواہش کا اظہار کرنے والی بیٹی کو اس کی شادی سے 4 دن قبل قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقتول بیٹی گھر والوں کی پسند کی بجائے اپنی پسند سے شادی کرنا چاہتی تھی لیکن باپ نے 20 سالہ بیٹی کو پولیس اور پنچائت کے سامنے گولی ماری۔

رپورٹس کے مطابق لڑکی نے موت سے کچھ دیر قبل ایک ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس میں اس کا کہنا تھا کہ میری شادی زبردستی کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

لڑکی نے ویڈیو میں کہا تھا کہ میں وِکی نامی لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہوں، ابتدا میں میرے گھر والوں نے رضامندی کا اظہار کیا تھا لیکن بعد میں انہوں نے انکار کردیا۔

ویڈیو میں لڑکی نے اپنی زندگی کے خطرات کا بھی اظہار کیا تھا اور گھر والوں پر روزانہ تشدد کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس اور پنچائت کے لوگ معاملہ سلجھانے کے لیے لڑکی کے گھر پہنچے تھے جہاں باپ نے بیٹی کو ہی گولی ماردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والی لڑکی کی شادی 18 جنوری کو طے تھی، واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں