بیان میں کہا گیا ‘اداکار اس وقت اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جب کہ ان کی اہلیہ اور دونوں بچے محفوظ ہیں’۔
کرینہ اور سیف کی ٹیم کی جانب سے مداحوں سے درخواست کی گئی کہ پرسکون رہیں اور کسی قسم کی جعلی خبروں پر یقین کرنے سے گریز کریں، صرف پولیس یا ہماری ٹیم کی جانب سے جاری کردہ بیانات کو ہی سچ مانیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کے گھر پر پیش آئے واقعے کی پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی حاصل کر لی ہیں۔
بالی وڈ سپر اسٹار کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی جسے اداکار نے ناکام بنادیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے سیف پر حملہ کیا اور مزاحمت پر اداکار چاقو کے وار سے بری طرح زخمی ہوگئے جن کا علاج ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں جاری ہے۔
خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں نے تشویش کا اظہار کیا جب کہ کرینہ کپور اور ان کے بچے اس حملے میں محفوظ رہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حملے کے وقت کرینہ اور ان کے دونوں بیٹے جے اور تیمور اپنے والد کے ساتھ ساتھ باندرا والے گھر میں ہی موجود تھے، البتہ اس سے قبل بدھ کی رات کرینہ اپنی بہن کرشمہ کپور کے گھر پر موجود تھیں۔
کرینہ کپور نے کرشمہ کپور کی جانب سے شیئر کردہ اسٹوری بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی۔
کرشمہ اور کرینہ کے ہمراہ انیل کپور کی بیٹیاں اداکارہ سونم کپور اور ریا کپور بھی کرشمہ کے گھر موجود تھیں، کرینہ کی شیئر کردہ اسٹوری سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔
دوسری جانب کرینہ کپور کی ٹیم نے بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ ‘سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر میں گزشتہ رات ڈکیتی کی واردات کی کوشش کی گئی جو ناکام ہوگئی، سیف کو بازو پر شدید چوٹیں آئی ہیں’۔