ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی پوری ٹیم 230 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف4 وکٹ کے نقصان پر 143 رنز کے ساتھ نامکمل اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔
کھیل کے دوسرے روز کا آغاز بھی پاکستانی بیٹرز کیلئے اچھا نہ رہا اور پہلے ہی سیشن میں وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
سعود شکیل 84 اور سلمان آغا 7 رنز پر آؤٹ ہوگئے جب کہ محمد رضوان 71 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
رضوان کے بعد کریز پر آنے والے نعمان علی بھی صفر پر چلتے بنے جب کہ خرم شہزا 7 رنزبناکرآؤٹ ہوگئے۔
اس کے علاوہ کپتان شان مسعود نے 11، بابراعظم 8، محمد ہریرہ 7 اور کامران غلام نے 5 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز اور جومیل وریکین نے ،3، وکٹیں لیں جب کہ کیون سنکلیئر نے 2 اور گداکیش موتی نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے تھے۔