واشنگٹن: امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بار حلف برداری کے دوران بائبل پر ہاتھ نہیں رکھا جس سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔
امریکی صدر پر سوالات اٹھ رہے ہیں کہ انہوں نے جان بوجھ کر ایسا کیا یا وہ یہ کرنا بھول گئے تھے؟ ناقدین کا کہنا ہے کہ کیا بائبل کو اس تقریب میں روایتی طور رکھا گیا تھا؟
گو کہ نو منتخب صدور کا حلف لیتے وقت بائبل پر ہاتھ رکھنا روایت ہے لیکن امریکا کے قانون کے مطابق یہ ضروری نہیں ہے۔
امریکی آئین کے آرٹیکل VI میں بیان کیا گیا ہے کہ ’تمام انتظامی اور عدالتی افسران، چاہے وہ ریاست ہائے متحدہ کے ہوں یا مختلف ریاستوں کے، اس آئین کی حمایت کے لیے حلف یا تصدیق کے پابند ہوں گے لیکن ریاست ہائے متحدہ کے تحت کسی بھی عہدے یا عوامی اعتماد کے لیے کبھی بھی کسی مذہبی امتحان کی ضرورت نہیں ہوگی‘۔
یاد رہے کہ امریکا میں صدیوں سے صدربائبل پر ہاتھ رکھ ہی کر حلف لیتا ہے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کے اس غیر متوقع اقدام نے لوگوں کو حیرت زدہ کر دیا۔
20 جنوری 2017 کو اپنے پہلے دورہ صدارت کی حلف برداری کے دوران ٹرمپ نے دائیں ہاتھ کو 2 بائبلز پر رکھا تھا۔