پنجاب دریائے سندھ سے اپنے حصے کے پانی پر نہریں بنارہا ہے: عرفان صدیقی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہےکہ پنجاب دریائے سندھ سے ایک بوند اضافی لیے بغیر اپنے حصے کے پانی پر نہریں بنا رہا ہے۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ صوبہ پنجاب دریائے سندھ سے ایک بوند بھی اضافی نہیں لے رہا اور اپنے حصے کے پانی پر نہریں بنا رہا ہے تو مخالفین کو اعتراض کس بات پر ہے؟

انہوں نے کہا کہ پانی کی تقسیم 1991 کے معاہدے کے اندر ہے تو یہ جرم نہیں ہے۔

عرفان صدیقی کی بات پر جواب دیتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ اس منصوبے سے سندھ کی زمینیں بنجر ہو جائیں گی، پانی کی تقسیم پہلے ہی 1991 کے معاہدے کے تحت نہیں ہورہی لہٰذا یہ معاملہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔

ادھر وزیر آبی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پانی کی تقسیم پر شک ہے تو ڈیجیٹل میٹرز لگوالیے جائیں، سب پتا چل جائے گا کس کو کتنا پانی جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں