ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، نعمان علی نے اعزاز اپنے نام کرلیا

ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں نعمان علی نے اعزاز اپنےنام کرلیا۔

ملتان ٹیسٹ میں اسپنر نعمان علی نے اننگز شروع ہوتے ہی ویسٹ انڈیز کے بیٹرز کو قابو کرلیا اور لگاتار 3 وکٹیں حاصل کرکے ہیٹ ٹرک کرلی جس کے بعد وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف 12 ویں اوور کی پہلی، دوسری اور تیسری گیند پر نعمان علی نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

اس کے علاوہ نعمان علی نے ملتان ٹیسٹ میں ایک بار پھر 5 وکٹیں بھی اپنے نام کرلی ہیں۔

یاد رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ہیٹ ٹرک کرنے والوں میں وسیم اکرم، عبد الرزاق، محمد سمیع اور نسیم شاہ شامل تھے جس میں اب اسپنر نعمان علی نےبھی انٹری دے دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں