آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کی میزبانی میں کھیلے جارہے اس ایونٹ کا یہ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہا ہے جہاں دونوں ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہر ٹیم گیم ٹورنامنٹ جیتنے کی کوشش کرتی ہے، ہم بھی یہی چاہتے ہیں، ٹاس ہوگیا اب ہمیں فوکس کرنا ہے کہ گیند کے ساتھ کس طرح کھیلنا ہے۔
بنگلادیشی کپتان نجم الحسن شنتو نے کہا کہ ٹیم کی تیاری سے خوش ہوں، ٹیم میں دو اسپنرز اور 3 فاسٹ بولرز کو شامل کیا ہے۔