برازیل سے تعلق رکھنے والے ایک 14 سالہ نوجوان نے اپنے ہی ہاتھ سے زندگی تمام کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 14 سالہ نوجوان کا نام ڈیوی نونس موریرا ہے جس نے تتلی کو کچل کر اسے پانی میں شامل کرنے کے بعد خود کو انجیکشن لگایا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ نوجوان نے ایسا سوشل میڈیا پر ایک خطرناک آن لائن چیلنج کیلئے کیا جس کے بعد اس کی طبیعت خراب ہونا شروع ہوگئی، نوجوان الٹیاں کرنے کے ساتھ ساتھ چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہوگیا تھا جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ایک ہفتے تک زیر علاج رہنے کے بعد چل بسا۔
ڈاکٹرز نے بتایا کہ نوجوان کی حالت ایمبولزم، انفیکشن یا الرجک ردعمل کی وجہ سے خراب ہوسکتی ہے جب کہ ڈاکٹرز نے اس کی موت ک وجہ تتلی میں پائے جانے والے زہر کو بھی قراردیا۔
رپورٹس کے مطابق نوجوان نے آن لائن پرفارم کیے گئے ‘تجربے’ کو دیکھ کر خود کو انجکشن لگانے کی بات کی تردید کی تھی۔