اداکارہ پونم پانڈے کے ساتھ مداح کی سرعام نازیبا حرکت

بالی وڈ اداکارہ پونم پانڈے سے مداح کی سرعام نازیباحرکت کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ گزشتہ روز سڑک پر پاپارازی سے گفتگو کررہی تھیں جس دوران ایک مداح نے اچانک پیچھے سے آکر پونم پانڈے سے سیلفی کی درخواست کی۔

مداح کی اچانک آمد پر اداکارہ چونک سی گئیں تاہم اگلے ہی لمحے مداح نے بلاجھجھک پونم پانڈے کا بوسہ لینے کی کوشش کی جس پر اداکارہ گھبرا کر پیچھے ہٹ گئیں اور اس شخص کو دھکا دیا۔

اس دوران موجود فوٹو گرفراز نے بھی مداح کی اس حرکت کو انتہائی نامناسب قرار دیا جب کہ پونم پانڈے فوری اندر چلی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں