بھارتی کرکٹر محمد سراج سے ڈیٹنگ کی افواہیں، اداکارہ ماہرہ شرما نے خاموشی توڑدی

بالی وڈ اداکارہ ماہرہ شرما نے بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج سے ڈیٹنگ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

محمد سراج کی جانب سے بھارتی اداکارہ ماہرہ شرما کی انسٹاگرام پوسٹ لائیک کیے جانے کے بعد دونوں شخصیات نے ایک دوسرے کو فالو کرنا شروع کیا تھا جس کے بعد سے بھارتی میڈیا پر ماہرہ اور سراج کے تعلق کے حوالے سے خبریں سامنے آرہی تھیں، بتایا جا رہا تھا کہ ماہرہ اور سراج پچھلے چند ماہ سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

تاہم اب اداکارہ نے ان خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے انھیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران محمد سراج سے ڈیٹنگ کی خبروں پر کیے گئے سوال پر ماہرہ کا کہنا تھا کہ ایسا کچھ نہیں ہے، میں کسی کو ڈیٹ نہیں کر رہی۔

اداکارہ نے افواہوں پر تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’فینز آپ کو کسی سے بھی جوڑ سکتے ہیں، ہم انہیں نہیں روک سکتے، جب میں کام کرتی ہوں تو مجھے co stars کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے لیکن میں ان باتوں کو اہمیت نہیں دیتی، اگر آپ کو یہ پسند ہے تو کر لیں، لیکن ایسا کچھ نہیں ہے‘۔

واضح رہے کہ محمد سراج حال ہی میں آسٹریلیا میں ہونے والی بارڈر گواسکر ٹرافی کے بعد سے انڈین ٹیم میں شامل نہیں ہیں، انہیں انگلینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز اور بعد ازاں چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں